دنیا میں بہت سے لوگ
شادی شُدہ ہیں
مگر کتنے ہیں جن کے
پاس جیون ساتھی ہے؟
جو دل کی زبان کو
سمجھ سکے
جو خوابوں کو تعبیر
دے سکے
کہیں رشتے ہیں نام
کے،
کہیں زنجیریں ہیں
سماج کی
کوئی جیتے ہیں رسموں
میں،
کوئی گھٹتے ہیں
بَندھن میں
دل کی فریاد کو، کون
سنے؟
خاموشیوں کو، کون
پڑھے؟
ساتھ تو سب چلتے ہیں،
مگر دل کے ساتھ کون
رہتا ہے؟
شادی شُدہ ہونا آسان
ہے،
مگر جیون ساتھی پانا
کمال ہے
وہ جو خاموشی میں
بولے،
اور وجود کو چھو کر
دل کو سنوار دے
ایسا ساتھی ہے نایاب،
رسم و رواج سے آزاد
ایسا ساتھ جو ہمیں
انسان بنا دے
اور زندگی کو حقیقی
مسکان دے
✍️ از قلم: ڈاکٹر اسد
رضا
Visitors
Friday, February 21, 2025
شادی یا جیون ساتھی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment