مجھے بنا کے تو نے اپنا آپ دکھایا
میں نے بنا کے تجھے اپنا آپ سجایا
میں اشرف المخلوقات تو خالقِ کائنات
حیات بھر اِک دوسرے کا یہ بھرم نبھایا
تیری دنیا کی فکر نے مجھے ہمیشہ ستایا
لیکن تو وقتِ ضرورت اکثر بے نیاز نظر آیا
توخالقِ عظیم ہے میں نے ہی دنیا کو بتایا
آخرت کی رسوائی سے تو نے مجھے بچایا
گر میں نا کھوجتا تیری قدرت کے کرشمے
مجھے بتا تو سہی تجھے خدا کون مانتا
No comments:
Post a Comment