Visitors

Wednesday, July 10, 2024

ملائیت اور مذہب

ملائیت کا تعلق کسی خاص مذہب اور ملک سے نہیں۔ بلکہ عالمگیر زہنی کیفیت ہے۔ ایک طرز فکر و عمل ہے۔ جو عقلی دلیلوں سے نہیں بلکہ ڈرا دھمکا کر اپنے عقائد دوسروں سے منوانے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ سادہ لوحوں کے دلوں میں خوف کا زہر گھولتی ہے۔ اور لوگوں کو اطاعت و بندگی پر مجبور کرتی ہے۔ وہ کہتی ہے، علما و فقہا نے سینکڑوں برس پہلے جو کچھ لکھ دیا، اس کو بے چون وچرا قبول کرلو۔۔خواہ ان کی باتیں کتنی ہی خلاف عقل کیوں نہ ہوں۔ رعونت اور خشونت ان کی سرشت ہے۔ اس کا دل محبت اور دردمندی کے جذبات سے خالی ہوتا ہے۔ چارہ سازی اور غمگساری اس کا شیوہ نہیں، وہ گرے ہووں کو سہارا دینے کی بجائے ان کی تواضع لعنت ملامت کی ٹھوکروں سے کرتی ہے۔ کفروالحاد کے فتوے صادر کرکے اصلاح کے سب دروازے بند کردیتی ہے۔


(سبط حسن۔۔افکار تازہ)

 

No comments:

Post a Comment