دنیا میں ہر شخص نے مجھ پر خدائی کی
کیا میں نے کبھی تجھ سے انکی برائی کی
ظلم، جبر، ناانصافی، وحشت و بربریت
سب سہہ کر بھی تیری حمد و ثنائی کی
لوگ تیرے نام سے ستم ڈھاتے رہے
کیا ایک دن بھی تو نے انکی رسوائی کی
تیرا انسان تیری زمین پر بنا رہا فرعون
کیا اسکی بھی تو نے ہی ہمت افزائی کی
ظلمِ انسان حد سے بڑھا تو دل بھر آیا
معاف کرنا تیرے سامنے لب کُشائی کی
✍️ از قلم: ڈاکٹر اسد
رضا
No comments:
Post a Comment