روایتی دیسی گھروں کا ایک تلخ اور شرمناک المیہ یہ ہے کہ جیسے ہی بچے جوان ہوتے ہیں، بیٹیوں کے رشتے طے ہوتے ہیں اور گھر میں پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں آتے ہیں، میاں بیوی کی محبت اور قربت پر گویا پابندی لگا دی جاتی ہے۔ خاندان کے اخلاقی ٹھیکیدار اور اپنی ہی اولاد انہیں شرم و حیا کے درس دینے لگتے ہیں۔ شوہر کو الگ کمرے میں دھکیل دیا جاتا ہے اور بیوی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام جذبات، خواہشات اور نسوانی شناخت کو دفن کرکے صرف دادی یا نانی بن کر رہ جائے۔ گویا اولاد کی شادیاں ہوتے ہی والدین کے اپنے جذبات، احساسات اور محبت کرنے کا حق بھی ختم ہو جاتا ہے۔ذرا سوچیے! جن دو انسانوں نے اپنی جوانی، خواہشات اور زندگی کے بہترین سال اولاد کی پرورش میں قربان کر دیے، بڑھاپے میں انہیں ایک دوسرے کے لمس، محبت اور سہارے سے بھی محروم کر دینا کتنا بڑا ظلم ہے۔ اس عمر میں تنہائی اور جذباتی محرومی ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ ہم انہیں جیتے جی دفن کر دیتے ہیں، ان کے چہروں سے مسکراہٹ چھین لیتے ہیں اور پھر ان کے آخری سانس کا انتظار کرنے لگتے ہیں۔
خدارا! ماں باپ کو صرف ماں اور باپ نہیں، انسان بھی سمجھیں۔ ان کے دل بھی دھڑکتے ہیں، انہیں بھی محبت، لمس، رفاقت اور اپنائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بڑھاپا محبت سے دست بردار ہونے کا نام نہیں، بلکہ ایک دوسرے کا ہاتھ مضبوطی سے تھامنے کا وقت ہے۔
Visitors
Monday, November 16, 2026
دیسی گھروں میں محبت کا قتلِ عام
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment