Visitors

Sunday, April 23, 2023

تلاش

مجھے زندگی سے کیا ملا مجھے زندگی سے گِلہ نہیں

میں نے زندگی کو وہ دیا جو زندگی سے مِلا نہیں

کبھی الفتیں کبھی تلخیاں وہ دوستوں کی سر مستیاں

میں زندگی سے جُڑا رہا مگر  زندگی سے وفا نہیں

سرِ راہ ملے کبھی جستجو جو میرے اپنے تھے سدا رہے

میں سب سے باوفا رہا مجھے کسی سے صِلہ نہیں

یہ زندگی اک خواب تھا اک خواب ہے اک خواب سا

میں عمر بھر اُسے پوجتا رہا جو زندگی بھر  ملا نہیں

Dr. Asad Raza

 

مذہب اور قانون

 دیس میں کم از کم ایک تو ایسا قانون ہونا چاہیے

ذاتی انا کے لئے مذہب کا استعمال ممنوع ہونا چاہیے

راشی، کرپٹ و قاتل عمرِ آخر میں ہو جاتے ہیں مذہبی رہنما

کوئی تو ان کے کردار کے تجزیے کا بھی اصول ہونا چاہیے

اس ملک میں سب سے آسان ہے مذہبی ٹھیکیدار بننا

حقیقی مذہبی تعلیم و تربیت کا بھی کوئی ایک سکول ہونا چاہیے۔

 

انسان اور دنیا

میرے لفظوں کو دنیا میرے بعد سمجھے گی

جب نہیں ہوں گا تو مجھے خاص سمجھے گی

جیتے جی مقدر ہیں بے رخی نفرتیں حسد و بغض

بعد مرنے کے مجھے اپنے دل کا خواب سمجھے گی

حیات بھر ملیں مجھے حقارتیں تنہایاں اُداسیاں

مرے تو خاکِ تربت پاس رکھنا ثواب سمجھے گی

(ڈاکٹر اسدرضا)