مجھے زندگی سے کیا ملا مجھے زندگی سے گِلہ نہیں
میں نے زندگی کو وہ دیا جو زندگی سے مِلا نہیں
کبھی الفتیں کبھی تلخیاں وہ دوستوں کی سر مستیاں
میں زندگی سے جُڑا رہا مگر زندگی سے وفا نہیں
سرِ راہ ملے کبھی جستجو جو میرے اپنے تھے سدا رہے
میں سب سے باوفا رہا مجھے کسی سے صِلہ نہیں
یہ زندگی اک خواب تھا اک خواب ہے اک خواب سا
میں عمر بھر اُسے پوجتا رہا جو زندگی بھر ملا نہیں